آپ کا آلہ وائرس اور دیگر نقصان دہ مواد کا شکار بن سکتا ہے۔ درج ذیل احتیاطات برتیں:
پیغامات کھولتے وقت محتاط رہیں۔ اس میں مضر سافٹ ویئر شامل ہوسکتا ہے یا بصورت دیگر آپ کے آلے یا کمپیوٹر کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
اتصال کی درخواستیں قبول یا انٹرنیٹ براؤزنگ یا اجزا ڈاؤن لوڈ کرتے وقت محتاط رہیں۔ ناقابل اعتماد ماخذوں سے Bluetooth کنکشن کی درخواستیں قبول نہ کريں۔
صرف قابل اعتماد اور مناسب حفاظتی فراہم کرنے والی ماخذوں سے خدمات اور سافٹ ویئر نصب اور استعمال کریں۔
اپنے آلے اور دیگر متصل کمپیوٹر پر اینٹی وائرس اور دیگر حفاظتی سافٹ ویئر نصب کریں۔ بیک وقت صرف ایک اینٹی وائرس استعمال کریں۔ ایک سے زیادہ استعمال کرنا آلے اور/یا کمپیوٹر کی کارکردگی کو متاثر کرسکتا ہے۔
اگر آپ انٹرنیٹ پر تیسرے فریق کے پہلے سے نصب شدہ بک مارکس اور لنکس تک رسائی کرتے ہیں تو مناسب احتیاطی تدابیر لیں۔ HMD Global ایسی سائٹوں کی تائید کرتی ہے نہ ذمہ داری نہیں لیتی ہے۔