Nokia 3310 user guide

Skip to main content
We need a better phone for our mental health. Learn more about The Better Phone Project and join our discussion "Attention and finding balance"
All Devices
Download

Nokia 3310

Download

بیٹری اور چارجر کے متعلق معلومات

بيٹری اور چارجر

اپنے آلے کو صرف اصلی BL-4UL دوبارہ چارج کیے جانے کے قابل بیٹری کے ساتھ استعمال کریں۔

اپنے آلے کو AC-18 چارجر کے ساتھ چارج کریں۔ چارجر پلگ کی قسم مختلف ہوسکتی ہے۔

HMD Global اس آلے کے لئے اضافی بیٹری یا چارجر کے ماڈل دستیاب کرسکتا ہے۔

بیٹری کی قسم: BL-4UL

سنگل SIM

  • نظریاتی طور پر بات کرنے کا وقت 22.1 گھنٹوں تک ہے
  • نظریاتی اسٹینڈ بائی ٹائم 31 دن تک ہے

دہری SIM

  • نظریاتی طور پر بات کرنے کا وقت 22.1 گھنٹوں تک ہے۔
  • نظریاتی اسٹینڈ بائی ٹائم 25.3 دن تک ہے

بيٹری اور چارجر کی حفاظتی معلومات

چارجر یا کسى لوازم کو پلگ سے نکالنے کیلئے پلگ کو پکڑ کر کھينچيں، نہ کہ تارکو۔

جب آپ کا چارجر زیر استعمال نہ ہو تو اسے پلگ سے ہٹا دیں۔ اگر بغير استعمال کئے چھوڑ ديا جائے، تو ايک مکمل چارج کردہ بيٹرى کے چارج ميں وقت کے ساتھ ساتھ خود بخود کمى ھوجائے گى۔

عمدہ کارکردگی کیلئے بيٹری کو ہميشہ 59°F اور 77°F (یعنی 15°C اور 25°C) کے درمیان رکھنے کی کوشش کريں۔ حد سے زیادہ درجہ حرارت بیٹری کی گنجائش اور عرصہ حیات کو گھٹا دیتے ہیں۔ ممکن ہے کہ گرم يا ٹھنڈی بيٹری کے ساتھ آلہ عارضی طور پر کام نہ کرے۔ جب کوئى دھاتى چيز بيٹرى کے دھاتی اسٹرپس کو چھوتی ہے تو اتفاقيہ شارٹ سرکٹ واقع ہوسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے بيٹرى يا دیگر چيز خراب ہوسکتى ہے۔

بيٹريوں کو آگ ميں جلا کر ٹھکانے مت لگائيں اس طرح يہ دھماکے سے پھٹ سکتی ہيں۔ مقامى قوانين کى اطاعت کريں۔ جب ممکن ہو تو ری سائیکل کریں۔ گھريلو کچرے کے طور پر ٹھکانے مت لگائيں۔

بيٹری کو نہ توڑيں، نہ ہی کاٹيں، کچليں، موڑيں، سوراخ کريں اور نہ ہی ريزہ ريزہ کريں یا بصورت دیگر کسی بھی طریقے سے خراب نہ کریں۔ اگر بيٹری میں رساؤ ہو تو مائع کو جلد يا آنکھ پر لگنے نہ دیں۔ اگر ایسا ہوا تو اپنی جلد يا آنکھ کو فورا پانی کی دھار سے دھوئيں، يا طبی امداد تلاش کريں۔ بيٹری ميں ردوبدل نہ کريں، اس ميں بيرونی اجزا داخل کرنے کی کوشش نہ کريں يا اس پر پانی يا دیگر ما‏ئعات لگنے نہ دیں اور نہ ہی پانی يا دیگر ما‏ئعات ميں ڈبوئيں۔ بيٹری توڑنے پھوڑنے سے دھماکے سے پھٹ سکتی ہيں۔

بيٹرى اور چارجر کو صرف اس کے مطلوبہ مقصد کے لئے ہى استعمال کريں۔ نامناسب استعمال یا غيرمنظور کردہ یا غیر مطابق چارجر يا بيٹری کے استعمال سے آگ، دھماکے، رساؤ يا دوسرے خطرات لاحق ہوسکتے ہيں اور ساتھ میں فراہم کی جانے والی منظوری یا وارنٹی کو بھی باطل کرسکتی ہے۔ اگر آپ مانتے ہیں کہ بیٹری یا چارجر خراب ہے تو استعمال جاری رکھنے سے پہلے اسے فون ڈیلر یا سروس سنٹر پر لے جائيں۔ کسى خراب چارجر يا بيٹرى کو ہرگز استعمال نہ کريں۔ چارجر کو صرف گھر کے اندر استعمال کريں۔ ایک بجلی طوفان کے دوران اپنا آلہ چارج نہ کریں۔

Did you find this helpful?

Useful Links

Software Updates
  • Keys and parts
  • اپنا فون کو مرتب کریں اور چالو کریں
  • Charge your phone
  • Lock or unlock the keys
پروڈکٹ اور سلامتی کی معلومات

Set Location And Language